کشمیری سیلاب زدگان کیلئے بھجوایا گیا سامان بھارت نے روک لیا

ایئرپورٹ حکام نے سامان کشمیرجانے سے روک دیا، کشمیر میڈیا سروس


APP October 01, 2014
بڑی محنت سے دوائیں، کپڑے اور کمبلوںسمیت امدادی سامان اکٹھا کیاتھا، شہریوں کی گفتگو،کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اورنوجوان شہید۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے جانیوالے امدادی سامان کو روک دیا جوکہ انتہائی سفاکانہ، غیرانسانی اوربے رحمانہ کارروائی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی اور ممبئی میں ایئرپورٹ حکام کشمیرنے سیلاب زدگان کیلئے بھجوایاجانیوالاسامان کشمیر لے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ یہ انکشاف مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی کوشش کرنیوالے بہت سے رضاکاروں نے کیاہے۔ ایک ڈونر رشید نے بنگلور ایئرپورٹ پرمیڈیا کوبتایا کہ وہ دوائیں، کپڑوںاور کمبلوں سمیت امدادی سامان کشمیر کے سیلاب زدگان کیلیے بھجوانا چاہتے تھے تاہم ایئرپورٹ حکام نے یہ سامان لے جانے سے انکار کردیا۔

اسی طرح کی شکایات دہلی ایئرپورٹ سے بھی موصول ہوئی ہیں جہاں مختلف ایئرلائنز نے کشمیریوں کیلیے امدادی سامان لے جانے سے انکار کردیا ہے۔ ایک رضاکار نے کہا کہ انھوں نے بڑی محنت سے کشمیرکے سیلاب زدگان کیلیے ضروری سامان اکٹھا کیاتھا اور وہ اسے مقبوضہ کشمیر بھجواناچاہتے تھے تاہم انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ایئرلائن ان کا سامان کشمیرلے جانے پرآمادہ نہیں۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کوضلع کپواڑہ میں ایک اورنوجوان کوشہید کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |