مظفر گڑھ میں گھر میں آگ لگنے سے 13 بچے جھلس گئے ایک بچی جاں بحق

گھر میں لوڈ شیڈنگ کے باعث جلنے والے دیے کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا


ویب ڈیسک October 01, 2014
گھر میں آگ لگنے کے باعث 14 بچے جھلس گئے جن میں سے 3 سالہ سدرہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔ فوٹو : فائل

ہیڈ بکائنی کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے 14 بچے جھلس گئے جن میں سے ایک بچی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے ہیڈ بکائنی کے رہائشی محمد اسلم کے گھر میں لوڈ شیڈنگ کے باعث دیا جل رہا تھا جس سے نکلنے والے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں سوئے اسلم اور اس کے بھائی کے 14 بچے جھلس گئے، اطلاع ملنے پر بچوں کو فوری طور پر نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا جہاں 3 سالہ سدرہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ دیگر بچوں میں سے 5 کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں