لاہورمیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم

حلقے کے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ پیش کی جائے،الیکشن ٹریبونل کا حکم


ویب ڈیسک October 01, 2014
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160لاہورکی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک منتخب ہوئےتھے۔ فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 کے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

لاہور میں الیکشن ٹریبونل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران ٹریبونل نے فریقین کا موقف سننے کے بعد حلقے کے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160لاہورکی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک منتخب ہوئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں