سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے اکرام اللہ گنڈا پور کی رکنیت بحال کردی

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے


ویب ڈیسک October 01, 2014
الیکشن ٹریبونل نے چند روز قبل پی کے 67 ڈی آئی خان سے تحریک انصاف کے اکرام اللہ گنڈا پور کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دیا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے خیبر پختون خوا کے حلقے پی کے 67 ڈیرہ اسعاعیل خان سے سے تحرک انصاف کے ایم پی اے اکرام اللہ گنڈا پور کی رکنیت بحال کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے اکرام اللہ گنڈا پور کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل اور شواہد کی روشنی میں اکرام اللہ گنڈا پور کی نا اہلی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم پی اے کی رکنیت بحال کر دی۔ عدالت نے اس حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے چند روز قبل خیبر پختون خوا کے حلقے پی کے 67 ڈی آئی خان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اکرام اللہ گنڈا پور کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں