افغانستان میں فوجی بسوں پر 2 خود کش حملے 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملوں میں کم از کم 20 فوجی ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک October 01, 2014
2 روز قبل افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف کے موقع پر بھی کابل ایئر پورٹ پر حملے میں 4 افراد مارے گئے تھے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

افغانستان میں فوجی بسوں پر 2 خود کش حملوں میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کوافغان فوجی بسوں کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملوں میں کم از کم 20 فوجی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف کے موقع پر بھی کابل ایئر پورٹ پر حملہ ہوا تھا جس میں 4 افراد مارے گئے تھے جب کہ گزشتہ روز ہی افغانستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی کا معاہدہ طے یاپا ہے جس کے مطابق 10 ہزار امریکی فوجی 2015 تک افغانستان میں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں