سعد رفیق کے حلقے کے ووٹوں کی تصدیق کے لئے بیلٹ پیپرز نادرا کے حوالے

7 پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کے ثبوت ملے تو مزید بیلٹ پیپرز بھی تصدیق کے لئے بھجوائے جائیں گے، الیکشن ٹریبونل


ویب ڈیسک October 01, 2014
این اے 125 قومی اسمبلی کے ان 4 حلقوں میں شامل ہے جن میں تحریک انصاف نے دھرنا دینے سے پہلے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو؛فائل

الیکشن ٹریبونل نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جیتی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 125 کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق کے لئے بیلٹ پیپرز نادرا کے حوالے کردیئے۔

لاہور میں الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 125 پر تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی جانب سے دائر مبینہ دھاندلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل نے 7 پولنگ اسٹیشنوں کے بیلٹ پیپرز موجود انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے نادرا کو بھجوادیئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ان 7 پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کے ثبوت ملے تو مزید بیلٹ پیپرز بھی تصدیق کے لئے بھجوائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ حلقہ قومی اسمبلی کے ان 4 حلقوں میں شامل ہے جن میں تحریک انصاف نے دھرنا دینے سے پہلے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں