ایشین گیمزمیں خاتون بھارتی باکسر نے مبینہ جانبدارانہ فیصلے پر میڈل پہنے سے انکارکردیا

سیمی فائنل میں 2 ججز نےجنوبی کوریا کی باکسرکو 09-10سےفاتح قراردیا جبکہ ایک جج نےفیصلہ 09-10سے بھارتی باکسرکےحق میں دیا


ویب ڈیسک October 01, 2014
ستارہ دیوی نے کانسی کا تمغہ ہاتھ میں وصول کیا اور پھر دوسرے نمبر پر آنے والی جنوبی کوریائی باکسر کو تھما دیا۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے۔

بھارتی خاتون باکسر ستارہ دیوی نے ریفریز کے مبینہ جانبدارانہ فیصلے کے باعث احتجاجا کانسی کا تمغہ پہننے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے شہیر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے خواتین کے لائٹ ویٹ باکسنگ مقابلوں کے سیمی فائنل میں ریفریز کے مبینہ جانبدارانہ فیصلے کے باعث بھارتی باکسر ستارہ دیوی نے احتجاجا کانسی کا تمغہ پہننے سے انکار کردیا۔ ستارہ دیوی نے کانسی کا تمغہ گلے میں پہننے کے بجائے ہاتھ میں وصول کیا اور پھر دوسرے نمبر پر آنے والی جنوبی کوریا کی باکسر حوالے کر دیا جب کہ اس دوران ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو نکل پڑے اوراس کے بعد وہ مسلسل روتی رہیں۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں خواتین کے لائٹ ویٹ باکسنگ مقابلوں کے سیمی فائنل میں 3 میں سے 2 ججز نے جنوبی کوریا کی با کسر کو 09-10 سے فاتح قرار دیا جب کہ ایک جج نے 09-10 سے فیصلہ بھارتی باکسر کے حق میں دیا۔

دوسری جانب ایشین گیمز میں باکسنگ کے 51 کلو گرام کیٹیگری میں بھارت کی میری کوم نے گولڈ میڈل حاصل کیا، میری کوم کے نام سے بھارت میں ایک فلم بھی بن چکی ہے جس میں پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں