تحریک انصاف والے شیروں کے ساتھ جھگڑا مول نہ لیں مریم نوازکا ٹوئٹرپیغام
اگر جیسے کوتیسا ردعمل ہوا توپی ٹی آئی کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی جبکہ گونوازگو کے نعروں کا ٹریلردیکھ لیا ہے،مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے شیروں کے ساتھ جھگڑا مول نہ لیں اگر جیسے کو تیسا رد عمل ہوا تو پی ٹی آئی کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کے نعروں کا ٹریلر وزیرآباد میں دیکھ لیا ہے اس لیے شیروں کے ساتھ جھگڑا نہ مول نہ لیا جائے اور ہماری تحمل و مہذبانہ پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے کارکن اب تحریک انصاف کی تخریبی کارروائیوں سے تنگ آگئے ہیں اس لیے اگر جیسے کو تیسا رد عمل ہوا تو تحریک انصاف والوں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ آج وزیراعظم نوازشریف وزیرآباد کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے پہنچے تھے جہاں ان کی روانگی کے بعد بعض متاثرین کی جانب سے گو نوازگو کے نعرے لگائے جس کے رد عمل میں (ن) لیگی ایم پی اے توفیق بٹ نے متاثرین پر تشدد کیا اور الزام عائد کیا کہ نعرے لگانے والے تحریک انصاف کے کارکن تھے۔