بھارتی ریاست اترپردیش میں دو ٹرینوں میں تصادم 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی

سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرین ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے،ریلوے حکام


ویب ڈیسک October 01, 2014
سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرین ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے،ریلوے حکام۔ فوٹو

SYDNEY:

بھارتی ریاست اترپردیش کے مشرقی شہر گورکھپور میں دو ٹرینوں کے تصادم میں 12 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوگئے ہیں۔


ریلوے حکام کے مطابق گورکھپور کے کینٹ اسٹیشن پر ٹرین نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریل کو آگے لے جانے کی کوشش کی جو وہاں پہلے سے کھڑی دوسری ٹرین سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرین کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے اوراس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور45 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرین ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں