776 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی کے اسدعمر،عارف علوی جبکہ (ن) لیگ کےخرم دستگیر،قادر بلوچ، شاہد خاقان اور طارق فضل نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں


ویب ڈیسک October 01, 2014
قومی اسمبلی کے 270 اراکین اور سینیٹ کے 88 ممبران نے تفصیلات جمع کرائی ہیں، فوٹو: فائل

NEW YORK: قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور ارکان سینیٹ نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں جبکہ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے بعض ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 776 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 270 اراکین اور سینیٹ کے 88 ممبران نے تفصیلات جمع کرائی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے 197، سندھ کے 114، خیبرپختونخوا 71 اور بلوچستان اسمبلی کے 36 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تحریک انصاف کے اسد عمر اور عارف علوی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، عبدالقادر بلوچ اور خرم دستگیر بھی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں