سعید اجمل کے بغیر بھی پاکستانی ٹیم سخت حریف ہے آسٹریلوی کوچ

پاکستانی ٹیم کیساتھ کیا ہورہاہےمجھےاس سےپریشانی نہیں تاہم پاکستان نےہرسیریزمیں کئی اچھے کھلاڑیوں کو متعارف کرایا،لیہمن


پاکستان کی سرزمین نوجوان ٹیلنٹ سے بھری پڑی ہے۔،آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیہمن۔ فوٹو فائل

آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ سعید اجمل کی غیر موجودگی کے باوجود پاکستان کی ٹیم ایک سخت حریف ہے کیونکہ پاکستان کی سرزمین نوجوان ٹیلنٹ سے بھری پڑی ہے۔


دبئی میں پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ لیہمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ رہی ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی اس نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرایا ہے،پاکستان کی ٹیم کے ساتھ کیا ہورہا ہے انہیں اس سے کوئی پریشانی نہیں تاہم پاکستان نے ہر سیریز میں کئی اچھے کھلاڑیوں کو متعارف کرایا ہے اور اس سیریز میں بھی پاکستان کی جانب سے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی کے گراؤنڈ پر پاکستان نے ہمیشہ اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے لہذا ہمیں پاکستان کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


آسٹریلوی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں لیہمن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی یہاں کے گرم موسم کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور ٹریننگ کر ہے ہیں تاہم گرم موسم میں کرکٹ کھیلنا اچھا لگتا ہے اس لیے کھلاڑی خود کو فٹ رکھنے پر توجہ دے رہے ہیں۔


واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز واحد ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا جو 5 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا اس کے علاوہ اس سیریز کے دوران 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں