پاک فوج ہر مظلوم کے لیے امید کی آخری کرن ہے قائد ایم کیوایم الطاف حسین
حکومت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری چپقلش نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے نزدیک تر کر دیا،الطاف حسین
لاہور:
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر مظلوم کے لیے امید کی آخری کرن ہے اوریہ ہماری اپنی فوج ہے جس کا میں دل سے احترام کرتا ہوں لیکن کچھ عناصر فوج کی وردی پہن کر اس کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران پر تمام جماعتیں آگے بڑھ کر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملک کو سیاسی کشمکش کے دلدل سے باہر نکالیں ورنہ خدانخواستہ وہ وہ لمحہ نہ آجائے کہ پورے ملک میں بولی لگا کر اس کو فروخت کرنے کا نیلام گھر سجایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری چپقلش نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے نزدیک ترین کر دیا ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کے ہر مظلوم اور زیادتی کا شکار افراد کے لیے امید کی آخری کرن ہے جبکہ بحیثیت پاکستانی پاک فوج میری اپنی ہی فوج ہے اورمیں اس کے ادارے کادل سے احترام ہی نہیں کرتابلکہ کھلے دل سے ان کی قربانیوں کا معترف بھی ہوں لیکن اگرکچھ عناصر فوج کی وردی پہن کراس کے تقدس کومجروح کرنے کاسبب بنتے ہیں تواس کی نشاندہی کرناصرف میراہی نہیں بلکہ ہرسچے محب وطن کافرض ہے۔ قائد ایم کیوایم نےکہا کہ میں افواج پاکستان کو ملک کے ہرشہری کی طرح اپنا بھی محافظ سمجھتاہوں لہٰذا فوج کوپکارکراور اس کی امدادکاطالب بن کرمیں نے کون سا گناہ کیا ہے لیکن اگر پھر بھی میرے کسی جملے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہوتومیں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔