کینسر سے جیت کر منیشا کوئرالہ کی فلموں میں دوبارہ واپسی

اداکارہ سرطان کے مرض کے بعد روبصحت، ان دنوں فلم کا اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں، حالات نے ساتھ دیا تو اس ’’غیر معمولی‘‘ فلم۔۔۔


Showbiz Desk October 02, 2014
فلم میں منیشا کے ساتھ اداکار پنکج کپور بھی اہم کاسٹ میں شامل، نئی ملیالم فلم ’’ایڈاوا پتھی، نو مینز لینڈ ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہونگی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی نئی فلم سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گی۔

منیشا کوائرالہ جو مثانے کے سرطان کے آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب ہوگئی ہیں اور انھوں نے فلمی دنیا میں دوبارہ واپسی کرلی ہے، انھیں راج کمار سنتوشی کی نئی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ اور کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ انھیں پسند آیا ہے اور تبھی کام کی حامی بھری ہے۔ فلم کی عکس بندی 2015ء کے آغاز سے شروع کی جائے گی۔ اداکارہ اس سے قبل سنتوشی کے ساتھ فلم ''لجا'' میں کام کرچکی ہیں۔

راج کمار سنتوشی کی فلم سے واپسی سے متعلق خبر پر اداکارہ منیشا کوئرالہ کے منیجر سوبرتو گھوش نے بتایا کہ منیشا کوئرالہ اب صحت مند اور خود کو بہتر محسوس کر رہی ہیں تبھی تو وہ باقاعدہ طور پر فلموں میں واپس آ رہی ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے راج کمار سنتوشی کی فلم ''غیر معمولی'' بتائی جاتی ہے جس کا وہ ان دنوں اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں اور انھیں یہ اسکرپٹ پسند آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ آئندہ جنوری 2015ء میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار پنکج کپور بھی ہوں گے۔ منیشا کوئرالہ اپنے فلمی کیریئر میں اب تک بھارت کی مختلف زبانوں نیپالی' تامل' تیلگو اور ملایالم کی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں مگر ان کی اصل پہچان بالی ووڈ نگری ہی ہے۔

اس سے قبل منیشا کوئرالہ نے بھوت ریٹرنز میں نمرتا اواشتھی کا کردار بھی ادا کیا تھا جب کہ 2011ء میں فلم ''آئی ایم '' میں روبینہ کا کردار کیا جب کہ اسی برس ایک ملیالم فلم ''ماپیلالی'' میں راجیشوری کے کردار میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ 2010ء میں ان کی نیپالی فلم ''دھرما '' تھی جب کہ ''ایک سیکنڈ جو زندگی بدل دے '' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں' 2009ء میں فلم ''دو پیسے کی دھوپ چار آنے کی بارش '' میں جوہی کا کردار ادا کیا تھا۔ بالی ووڈ کی اس نئی فلم کے ساتھ ساتھ منیشا کوئرالہ نئی ملیالم فلم ''ایڈاوا پتھی' نو مینز لینڈ'' میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں