انگلیوں سے محروم 5 سالہ برطانوی لڑکی کیلیے مصنوعی ہاتھ

5 سالہ ہیلے فریزر کے والدین محدود مالی وسائل ہونے کے باعث اپنی بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے


Net News October 02, 2014
5 سالہ ہیلے فریزر کے والدین محدود مالی وسائل ہونے کے باعث اپنی بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن انسان اپنی عقل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومی کا کسی حد تک مداوا ضرور کرسکتا ہے۔

ایسے ہی برطانیہ میں ایک پانچ سالہ بچی کو مصنوعی ہاتھ لگا دیا گیا ہے جو پیدائشی طور پر انگلیوں سے محروم تھی۔ پانچ سالہ ہیلے فریزر کے والدین محدود مالی وسائل ہونے کے باعث اپنی بچی کا علاج کروانے سے قاصر تھے جس پر انھوں نے انٹرنیٹ کا سہارا لیا اور مدد کی اپیل کر ڈالی۔ بالآخر ان کی محنت رنگ لے آی اور ایک امریکی چیرٹی ادارے نے ننھی ہیلے کے لیے اس کے من پسند رنگوں کا مصنوعی ہاتھ ڈیزائن کر ڈالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں