لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک

چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے جواب میں رینجرز نے بھرپور جواب دیا اور مقابلے میں 3 ملزمان کو ہلاک کردیا


ویب ڈیسک October 02, 2014
ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کھتری اور وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ فوٹو: فائل

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کا رینجرز اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور مقابلے میں کھتری اور وصی اللہ لاکھو گروپ کے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا جن کی حنیف، جمال احمد اور شاہد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں