پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ’’گونوازگو‘‘ مہم کو حکومت ہٹاؤتحریک میں تبدیل کرنیکافیصلہ

ملک گیر تحریک میں دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دینے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔


عامر خان October 02, 2014
دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پرعید الاضحی کے بعداس عوامی تحریک کوچلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک نے حکومت کے خلاف ''گو نوازگو'' مہم کوحکومت ہٹاؤعوامی تحریک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پرعید الاضحی کے بعداس عوامی تحریک کوچلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ حکومت ہٹانے کے لیے اس عوامی تحریک کو مشترکہ طور پر چلایا جائے اور اس ملک گیر تحریک میں دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے اوراس حوالے سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ کمیٹی اس ملک گیرعوامی تحریک کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں ہونے والی مشاورت کے ایجنڈے کوفائنل کریں گے،اس ملک گیر تحریک کے تحت پہلے مرحلے میں عوامی جلسے ،دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے اور آخری مرحلے میں حکومت ہٹانے کے لیے تمام اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر طویل المدت پہیہ جام دھرنے دینے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں