بھارت میں ملک گیر صفائی مہم مودی نے بھی جھاڑو اٹھالیا

صفائی مہم کے دوران نریندر مودی نے دہلی کے بازار میں جھاڑو لگا کر کوڑا بھی اٹھایا


ویب ڈیسک October 02, 2014
نریندر مودی نے گزشتہ دنوں اپنے وزیروں کو بھی اپنے دفتر میں زیر استعمال بیت الخلا خود صاف کرنے کی تاکید کی تھی فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں ایک روزہ ملک گیر صفائی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جھاڑو اٹھالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 اکتوبر کو بھارت میں تحریک آزادی کے لیڈر موہن داس کرم چند گاندھی المعروف ''مہاتما گاندھی'' کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک گیر تعطیل منائی جارہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی رواں برس بھارتی حکومت نے آج کے روز ملک گیر صفائی مہم کا اعلان کیا ہے، اس مہم کے تحت ملک بھر کے لاکھوں سرکاری ملازمین، اسکولوں کے طلبا، بھارتی جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے وفاقی و ریاستی وزرا اور بی جے پی کے چھوٹے بڑے رہنما اور کارکن اپنے دفاتر،اسکول، گلیاں، بازاروں حتیٰ کے عوامی بیت الخلا کی صفائی کررہے ہیں، مہم کا باقاعدہ آغاز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی کی ایک گلی میں جھاڑو لگاتے ہوئے کوڑا اٹھا کر کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں اپنے وزیروں کو بھی اپنے دفتر میں زیر استعمال بیت الخلا خود صاف کرنے کی تاکید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں