اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

وزیراعظم کو آئین پاکستان کے تحت تحفظ حاصل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ


ویب ڈیسک October 02, 2014
وزیر اعظم کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔، اسپیکر قومی اسمبلی فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا جبکہ ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے ریفرنس 25 ستمبر کو بھجوایا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں پاک فوج سے متعلق جھوٹ بولا جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریفرنس کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم کو آئین پاکستان کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

دوسری جانب اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ریفرنس پر اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے تحقیق کے بغیر ہی نواز شریف کی نااہلی کے ریفرنس کو مسترد کیا۔ وزیر اعظم نے اسمبلی فلور پرجھوٹ بولا اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں