بجلی کے نرخوں میں اضافے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی

بجلی کی قیمتوں میں 62 فیصد اضافہ عوام پر بوجھ ہے، پیپلز پارتٹی کی تحریک التوا کا متن


ویب ڈیسک October 02, 2014
کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور واجبات کی مد میں زیادہ وصولی کا معاملہ زیر غور آیا تھا فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر،شازیہ مری،عمران لغاری،غلام مصطفیٰ اور اعجاز جکھرانی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی، تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 62 فیصد اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔ اس لئے اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور واجبات کی مد میں زیادہ وصولی کا معاملہ زیر غور آیا تھا تاہم کسی بھی وزیر نے اس کی ذمہ داری قبول ہی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں