بلغاریہ میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

حکومت نے حادثے کوقومی سانحہ قراردیکر تمام سرکاری تقریبات ملتوی کرتے ہوئے جمعہ کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک October 02, 2014
بارودی مواد فیکٹری میں ہونے والا دھماکا انسانی غلطی کا شاخسانہ ہے، حکام

LONDON: بلغاریہ میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ حکومت نے حادثے کو قومی سانحہ قراردے کر سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا دارالحکومت صوفیا کے مضافاتی علاقے میں بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 15 ملازم ہلاک ہوگئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں متعدد افرد زخمی بھی ہوئے، جنہیں ریسکیواہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ریسکیواہلکاروں کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

سرکاری حکام کے مطابق دھماکا انسانی غلطی کا شاخسانہ ہے جب کہ حکومت نے حادثے کو قومی سانحہ قراردے کر تمام سرکاری تقریبات ملتوی کرتے ہوئے جمعہ کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |