پاکستان عوامی تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

عوامی تحریک پارلیمنٹ میں آکرنہ صرف فرسودہ اور کرپٹ نظام تبدیل کرے گی بلکہ ا س کا تقدس بھی بحال کرائے گی،طاہرالقادری


ویب ڈیسک October 02, 2014
حکمران ہر 3 مہینے کے بعد قرضہ لے رہے ہیں لیکن کسی کو نہیں پتہ کے اس میں سے کتنی رقم عوام پر خرچ کی جارہی ہے, طاہرالقادری فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق دھرنے کے 50 دن مکمل ہونے پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آج سے انتخابی جماعت بنادی گئی ہے اورہم آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ملک بھر سے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک پارلیمنٹ میں آکر نہ صرف ملک میں قائم فرسودہ اور کرپٹ نظام تبدیل کرے گی بلکہ ایوان کا تقدس بھی بحال کرائے گی۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک کے کونے کونے سے اپنے امیدوار کھڑے کرکے سب سے بڑی اور انقلابی جماعت بن کر دکھائے گی کیوں کہ اب ہم عوام کے ایوان کو لٹیروں اور ڈاکوؤں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر 3 مہینے کے بعد قرضہ لے رہے ہیں لیکن کسی کو نہیں پتہ کے اس میں سے کتنی رقم عوام پر خرچ کی جارہی ہے، قرضہ لینے کے بعد حکمران تو چلے جائیں گے لیکن آنے والی نسلوں پر اس کا مزید بوجھ بڑھا جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں