ڈرون حملوں کے مقصد پراعتراض نہیں مگریہ غیر قانونی ہیں حنا ربانی کھر

وزیرخارجہ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف گستاخانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے


Huma Imtiaz September 27, 2012
پاکستان اور امریکا کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD: وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈرون حملوں کے مقصدپراعتراض نہیں مگرڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی حدودکی خلاف ورزی کرنا غیرقانونی ہے۔

ایشیا سوسائٹی کے زیراہتمام ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے ہی امریکا پاکستان میں غیر مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایک یا دودہشت گرد ہلاک ہوتے ہیں کیا اس طریقے سے امریکا دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ جیت سکتاہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف گستاخانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے اوراس حوالے سے کئے جانے والے پرتشدد مظاہرے بھی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ریلوے وزیرغلام احمد بلورنے گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے کے لئے جو انعامی رقم کا اعلان کیا تھا اس کی نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ ان کی اپنی جماعت نے بھی مذمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |