ڈرون حملوں کے مقصد پراعتراض نہیں مگریہ غیر قانونی ہیں حنا ربانی کھر

وزیرخارجہ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف گستاخانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان اور امریکا کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: رائٹرز

ISLAMABAD:
وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈرون حملوں کے مقصدپراعتراض نہیں مگرڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی حدودکی خلاف ورزی کرنا غیرقانونی ہے۔

ایشیا سوسائٹی کے زیراہتمام ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے ہی امریکا پاکستان میں غیر مقبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایک یا دودہشت گرد ہلاک ہوتے ہیں کیا اس طریقے سے امریکا دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ جیت سکتاہے۔


وزیرخارجہ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے خلاف گستاخانہ کارروائیوں کو روکنے کے لئے پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے اوراس حوالے سے کئے جانے والے پرتشدد مظاہرے بھی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ریلوے وزیرغلام احمد بلورنے گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے کے لئے جو انعامی رقم کا اعلان کیا تھا اس کی نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ ان کی اپنی جماعت نے بھی مذمت کی۔

Recommended Stories

Load Next Story