روس میں والدین کی اپنے ہی معصوم بچے کوسگریٹ پینے کی ترغیب

افسوس کی بات یہ ہے کہ جب بچہ سگریٹ ہاتھ میں تھامے کھڑاتھا تو اس کے والدین بڑے فخرسے اس کے کارنامے کی ویڈیو بناتے رہے


ویب ڈیسک October 02, 2014
بچے کی سگریٹ پینے کی ویڈیو نے چند ہی منٹ میں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور لوگوں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا، فائل فوٹو

سگریٹ کے نشے نے نہ صرف بڑوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے بلکہ بچے بھی اس سے محفوظ نہیں اور ایساہی ایک منظرانٹرنیٹ پرجاری ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سگریٹ پینے سے انسانی صحت پر انتہائی مضراثرات مرتب ہوتے ہیں اسی وجہ سے دنیا کے ہر ممالک میں حکومت کی جانب سے سگریٹ کے ڈبے پر وارننگ جاری کی جاتی ہے کہ ''خبردار تمباکو نوشی صحت کے لئے نقصان دہ ہے'' لیکن انٹرنیٹ پر ایک ایسی وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک چھوٹا بچہ بڑوں کے انداز میں سگریٹ پیتے دیکھا جاسکتا ہے، 2 منٹ پر مشتمل ویڈیو نے چند ہی منٹ میں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور لوگوں کی جانب سے شدید رد عمل بھی دیکھنے میں آیا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ جب بچہ سگریٹ ہاتھ میں تھامے کھڑا تھا تو اس دوران اس کے والدین بڑے فخر سے اس کے کارنامے کی ویڈیو بناتے رہے بلکہ بچے کی حوصلہ افزائی کرکے اسے کش لینے کی ترغیب بھی دیتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |