گجرات میں گو نواز گو کی وال چاکنگ کرنے پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جوبھی اس قسم کی وال چاکنگ کرتے پکڑا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،ڈی پی اوگجرات


ویب ڈیسک October 02, 2014
ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں ریٹائرڈ انسپکٹر کا بیٹا اور امام مسجد بھی نامزد

پولیس نے "گو نواز گو" کی وال چاکنگ کرنے پر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے تھانہ صدر میں ایس ایچ او کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف لگائے جانے والے نعرے " گو نواز گو" کی وال چاکنگ کرنے کے الزام میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مقدمے میں ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کا بیٹا، چانگاں والی کے امام مسجد سمیت 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ ''گو نواز گو'' کی وال چاکنگ پر مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور جوبھی اس قسم کی وال چاکنگ کرتے پکڑا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کی گجرات آمد سے قبل بعض افراد کی جانب سے ''گو نواز گو'' کی وال چاکنگ کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے مقدمات درج کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔