مسابقتی کمیشن کا تعمیراتی کمپنیوں سے چھوٹ واپس لینے پر زور

ایف ڈبلیو او، این سی ایل واین ایل سی کو ٹھیکوں کیلیے رعایتوں سے مسابقتی ماحول برقرار نہیں رہتا


Numainda Express October 03, 2014
وزارت دفاع، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن کو پالیسی نوٹ جاری۔ فوٹو: فائل

مسابقتی کمیشن نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ (این سی ایل) اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کو سرکاری تعمیراتی ٹھیکوں کیلیے دی جانے والی بینک گارنٹی اور پرفارمنس گارنٹی کی چھوٹ ودیگر رعایتیں واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس ضمن میں مسابقتی کمیشن نے وزارت دفاع، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن کو پالیسی نوٹ جاری کردیے جن میں کہا گیا کہ مذکورہ اداروں کو سرکاری تعمیراتی کاموں کے ٹھیکوں کے لیے زرضمانت کے طور پر بینک گارنٹی اور پرفارمنس گارنٹی کی چھوٹ حاصل ہے جس سے تعمیراتی صنعت سے وابستہ دوسرے سرمایہ کاروں کیلیے مسابقتی ماحول برقرار نہیں رہتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں