زرمبادلہ ذخائر 945 کروڑ گھٹ کر 132 ارب ڈالر رہ گئے

26 ستمبر تک مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 60 کروڑ 98 لاکھ ڈالررہ گئے


Business Reporter October 03, 2014
کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 60 کروڑ 7 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 9 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 13 ارب 21 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 ستمبر تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کمی سے 4 ارب 60 کروڑ 7 لاکھ اور مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 60 کروڑ 98 لاکھ ڈالررہ گئے، اسٹیٹ بینک نے اس دوران 14 کروڑ 40 لاکھ کا بیرونی قرض ادا کیا جبکہ ملٹی، بائی لٹرل و دیگر ذرائع سے 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں