ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دیدی

بہترین پرفارمنس پر جانسن چارلز کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔


ویب ڈیسک September 27, 2012
بہترین پرفارمنس پر جانسن چارلز کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 15 رنز سے ہرادیا۔


پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے 58 اور جانسن چارلز نے 84 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے اسٹورٹ بروڈ 2 وکٹ لے کر نمایاں بولر رہے۔


179 رنز سے تعاقب میں انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلے 2 کھلاڑی صفر کے اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ تاہم مورگن اور اے ڈی ہیلز نے ٹیم کو سہارا دیا اور باالترتیب 71 اور 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ لیکن ان کی بہترین کارکردگی بھی ٹیم کو نہ جتا سکی اور انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے رامپال 2 جبکہ کرس گیل اور سیمیولز ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


بہترین پرفارمنس پر جانسن چارلز کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں