عمران شادی کر رہے ہیں نام کے ساتھ خان لکھنا چھوڑ دوں گی جمائمہ

عمران خان کا شادی کا ارادہ ہے لہذا یہ صحیح وقت ہے کہ میں بھی واپس ’’گولڈ سمتھ‘‘ بن جاؤں، جمائمہ خان

عمران خان کا شادی کا ارادہ ہے لہذا یہ صحیح وقت ہے کہ میں بھی واپس ’’گولڈ سمتھ‘‘ بن جاؤں، جمائمہ خان فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خان لکھنا ترک دیں گی اور دوبارہ سے گولڈاسمتھ لکھیں گی۔


نیو اسٹیٹس مین میگزین میں مضمون میں انھوں نے لکھا کہ عمران خان نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا ہے کہ وہ جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس چیز نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ میں بھی واپس ''گولڈ سمتھ'' بن جاؤں۔ انھوں نے لکھا کہ میں جتنا عرصہ گولڈ سمتھ رہی، اتنا عرصہ ہی خان رہی، میں نے آخری بار 21 سال کی عمر میں نام کے ساتھ گولڈ سمتھ لکھا تھا۔
Load Next Story