عوام کوسستی بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی رفتارتیز کی جائے وزیراعظم

عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر شفافیت کے اعلیٰ معیار کےمطابق منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے، نوازشریف


Numainda Express October 03, 2014
وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس،بجلی منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ،کوئلے وگیس منصوبوں پربریفنگ فوٹو: فائل

وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت کے اعلیٰ معیار پر کاربند رہ کر منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔

یہ ہدایات انھوں نے گزشتہ روز یہاں بجلی کے جاری منصوبوں کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کیلیے وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو سستی بجلی کی دستیابی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک اور وزیراعظم کے سیکرٹری جاوید اسلم بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں جاری منصوبوں اور آئندہ مہینوں میں بجلی کی ممکنہ دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ انھیں کوئلے اور گیس پر مبنی منصوبوں کی تکمیل کی مدت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں