اوچ شریف کے قریب مسافر بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق 26 زخمی
حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر پل بھلکا کے قریب پیش آیا
کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اوچ شریف کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس قومی شاہراہ پر پل بھلکا کے قریب تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔