خالص سونے چاندی اور ریشم سے تیار غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا

غلاف کعبہ کو 200 سے زائد ہنر مندوں نے 8 ماہ میں تیار کیا جس کی مالیت 2 کروڑ سعودی ریال ہے


ویب ڈیسک October 03, 2014
1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔ فوٹو: فائل

150کلو گرام سونے، چاندی کے تاروں اور 670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔

مکمہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روحغ پرور تقریب ہوئی جس میں غلاف کعبہ کو امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے کلید بردار شیخ عبدالقادرالشیبی کے حوالے کیا، غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا اور چاندی جب کہ 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی، غلاف کعبہ کا سائز 657 مربع میٹر ہے جو کہ 47 حصوں پرمشتمل ہے، جس کا ہرحصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سنٹی میٹر چوڑا ہے، غلاف کعبہ کو 200 سے زائد ہنر مندوں نے 8 ماہ میں تیار کیا جس کی مالیت 2 کروڑ سعودی ریال ہے۔ غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر جب کہ اس کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہے، رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10.78 میٹر، ملتزم کی جانب سے 12.25 میٹر، حجر اسود کی سمت سے 10.29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12.74 میٹر ہے۔ غلاف کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہے،غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کو مکہ المکرمہ کی دارالکسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہرسال 2 مرتبہ شعبان اور ذی الحجہ کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے، اتارے جانے والے غلاف کعبہ ''کسوہ'' کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے، 1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں