آپریشن ضرب عضب خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک

جمرود اور باڑہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 03, 2014
مذاکرات ناکام ہونے پر جون میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

جمرود اور باڑہ کے علاقوں میں جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے علاقوں جمرود اور باڑہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جون میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔