اسلام آباد ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون سیل کردیا گیا

انتظامیہ اورپولیس نے جمعہ کے بعد ریلیوں کی متوقع آمد کے پیش نظرمشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے، اسسٹنٹ کمشنر


ویب ڈیسک September 27, 2012
انتظامیہ اورپولیس نے جمعہ کے بعد ریلیوں کی متوقع آمد کے پیش نظرمشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے، اسسٹنٹ کمشنر فوٹو: ایکسپریس

NEW DELHI: نماز جمعہ کے بعد ممکنہ احتجاجی ریلیوں کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا۔

انتظامیہ نے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تار لگا کر بند کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنراسلام آباد نے کہا ہے کہ انتظامیہ اورپولیس نے جمعہ کے بعد ریلیوں کی متوقع آمد کے پیش نظرمشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں