آئی جی پنجاب کا پولیس افسران کو عیدالاضحٰی پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا حکم

اجلاس کے دوران عید الاضحیٰ پر ممکنہ دہشت گردی اورامن وامان کے حوالے سے انتظامات کاجائرہ لیاگیا


ویب ڈیسک October 03, 2014
اجلاس میں شرپسندوں اوراشتہاریوں کےخلاف مہم کو تیزکرنے، گشت کے لئے فورس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ گیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پنجاب کے تمام اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے مواقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں ریجنل پولیس آفیسرز کا اجلاس ہوا جس میں تمام اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ممکنہ دہشت گردی اورامن وامان کے حوالے سے انتظامات کاجائرہ لیاگیا۔ پولیس حکام نےعید الاضحیٰ اورمحرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے حکمت عملی پر غورکیا۔

آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کے خلاف جاری انکوائری کو جلداز جلد نمٹانے کا حکم دیا، قتل، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات بھی جاری کئے۔ اس کے علاوہ تمام آر پی اوز کو اپنے اضلاع میں عید اور محرم الحرام پر سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرپسندوں اوراشتہاریوں کےخلاف مہم کوتیزکرنے، گشت کے لئے فورس کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو مظبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں