خوش ہے پھر بچوں کی ٹولی عید پر

سب نے بکری کو سجایا مان سے، پھر اُٹھائی اس کی ڈولی عید پر۔


Rafi Allah Mian October 08, 2014
سب نے بکری کو سجایا مان سے، پھر اُٹھائی اس کی ڈولی عید پر۔ فوٹو رائٹرز

ہے وہ سنّاٹوں کی ہولی عید پر
گائے بھی ڈکرا کے بولی عید پر

بکرا بولا، گائے بولی عید پر
خوش ہے پھر بچوں کی ٹولی عید پر

ہے مسرت کی بہاریں چارسو
سب نے پہنی سَبز چولی عید پر

پھر وہ ہنگامہ مچایا گائے نے
جوش میں آکر جو کھولی عید پر

سب نے بکری کو سجایا مان سے
پھر اُٹھائی اس کی ڈولی عید پر

پیار تھا گڑیا کو دُنبے سے بہت
ایک پل کو وہ بھی رو لی عید پر

کھاؤ تکے اور کباب اور کوفتے
ہاضمے کی لے کے گولی عید پر

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے غزل لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں