بعض عناصراسلام کے نام کو غلط استعمال کرکےملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم

بعض عناصر اسلام کے نام کو غلط اسلام استعمال کر کے ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف

موجودہ حکومت کو دہشتگردی اور بجلی کے بحران جیسے مسائل کا سامنا ہے جو ورثے میں ملے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے علما سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم آہنگی اور برداشت کا درس دیں جب کہ بعض عناصر اسلام کا نام استعمال کرکے ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر مملکت مذہبی امور کی سربراہی میں علما ومشائخ کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بعض عناصراسلام کے نام کو غلط استعمال کرکےملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی اور بجلی کے بحران جیسے مسائل کا سامنا ہے جو ورثے میں ملے تاہم حکومت مسائل کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔


وزیراعظم نے علما ئے کرام سے اپیل کی کہ پاکستان کو ترقی پسند ملک بنانے کے لئے علما اپنا کردار ادا کریں اور باہمی ہم آہنگی اور برداشت کو یقینی بنائیں، وفد میں شامل علما و مشائخ نے محکمہ اوقاف اور اپنے علاقوں کے مسائل سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جن کے حل کے لئے وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کرائی۔

Load Next Story