سندھ میں پولیو کے خاتمے کا کوئی حتمی وقت نہیں دے سکتے وزیر صحت

موجودہ حالات کےباعث صوبے میں 72 فیصد سے زائد روٹین حفاظتی قطرے نہیں پلائے جاسکے، ڈاکٹر صغیر احمد


ویب ڈیسک October 03, 2014
جب تک سکیورٹی نہیں ملتی انسداد پولیو مہم چلانا بھی ممکن نہیں، ڈاکٹر صغیر احمد، فوٹو:فائل

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہےکہ سندھ میں پولیو کے خاتمے کا کوئی حتمی وقت نہیں دے سکتے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ موجودہ حالات کےباعث صوبے میں 72 فیصد سے زائد روٹین حفاظتی قطرے نہیں پلائے جاسکے ہیں اور اب جب تک سکیورٹی نہیں ملتی انسداد پولیو مہم چلانا بھی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کراچی کے انتہائی حساس 11 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم انجکشن کے ذریعے چلائی جائے گی جبکہ صوبے میں پولیو کے خاتمے سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں