پی آئی اے کا عید کے موقع پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ
پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے 10 اضافی پروازیں چلانے اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 10 اضافی پروازیں چلائی جائیں گے، یہ پروازیں عید کے موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عید کے لیے اضافی پروازیں جدہ، دمام، ریاض، دبئی، کویت، ابوظہنی اور دوحہ سے چلائی جائیں گی۔