سندھ ایک ہی گھر ہے اوراس میں سب بھائیوں کوساتھ رہنا ہے سید خورشید شاہ

ملک ہماری پہچان ہے یہ نہ رہا تو کچھ بھی نہیں رہے گا، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی


ویب ڈیسک October 03, 2014
دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے، سید خورشید شاہ، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ ایک ہی گھر ہے کوئی کمرے نہیں اور اس گھر میں سب بھائیوں کو ساتھ رہنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک ہماری پہچان ہے یہ نہ رہا تو کچھ بھی نہیں رہے گا جبکہ سندھ ایک ہی گھر ہے اوراس میں کوئی کمرے نہیں جب کہ اس گھر میں ہی ہم سب بھائیوں کو ساتھ رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سازشوں سےنہیں مل کر نظام اور اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا جبکہ دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے جنرل ورکرز اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا مطالبہ ہمارا نہیں لیکن گھر میں 4 کمرے بنانے سے وہ تقسیم نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔