اسکرپٹ کاانتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں ودیا بالن

مجھے اپنی شادی کی اتنی فکر نہیں ہے جتنی میڈیا کو ہے، انٹرویو میں اظہار خیال


Net News September 28, 2012
مجھے اپنی شادی کی اتنی فکر نہیں ہے جتنی میڈیا کو ہے، انٹرویو میں اظہار خیال فوٹو فائل

بالی وڈ میں فلم'' ڈرٹی پکچر'' سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ فلم ''ڈرٹی پکچر'' کی کامیابی کے بعد اپنے لیے اسکرپٹ کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

انھیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے اور جب بھی اس بارے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو وہ خود میڈیا کو آگاہ کریں گی۔ ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ودیا نے کہا کہ بالی ووڈ ایک پنڈوراہ باکس بن گیا ہے۔ آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اگلے لمحے کیا ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے اپنی شادی کی اتنی فکر نہیں ہے جتنی میڈیا کو ہے۔ اس بارے میں جب بھی کوئی پیش رفت ہوئی میں خود میڈیا کو اس سے آگاہ کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں