ایشین گیمز ڈائیونگ میں چین کا راج تمام 10 طلائی تمغے جیت لیے

قازقستانی باکسرز نے حریفوں کو زوردار پنچز رسید کرتے ہوئے 6 گولڈز وصول کیے


AFP October 04, 2014
قازقستانی باکسرز نے حریفوں کو زوردار پنچز رسید کرتے ہوئے 6 گولڈز وصول کیے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ایشین گیمز کے ڈائیونگ ایونٹ میں چین کا راج برقرار رہا، اس نے تمام 10 طلائی تمغے جیت لیے۔

گذشتہ روز مزید 2 گولڈ میڈلز بھی چینی سوئمرز کے نام ہوگئے، مینز 10 میٹر پلیٹ فارم میں کیوبو نے 576 پوائنٹس لیکر پہلی پوزیشن لی، دوسرے نمبر پر بھی ہموطن یانگ جیانگ رہے ، جنوبی کورین تیراک وو ہا ریم نے برانز میڈل پر اکتفا کیا، ویمنز 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ایونٹ میں چین کی ہی زی نے 374.45 پوائنٹس کیساتھ گولڈ میڈل گلے کی زینت بنالیا، ہموطن وانگ ہان نے چاندی جبکہ ملائیشیا کی چیونگ جون ہوانگ نے کانسی کا میڈل پایا، گیمز کے 14ویں دن بھی چین 337 مجموعی میڈلز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان رہا، اس میں 149 گولڈ، 107 سلور اور81 برانز میڈلز شامل رہے، جنوبی کوریا 77 سونے اور جاپان 46 طلائی تمغوں کیساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

باکسنگ میں قازقستان کا بول بالا رہا، قازق باکسرز نے حریفوں کو زوردار پنچز رسید کرتے ہوئے 10 میں سے 6 گولڈ میڈلز جیت لیے، الیاس سلیمانوف (فلائی ویٹ )، دینیار یولینسوف (ویلٹر ویٹ)، ذہین بیک علیم خانولے (مڈل ویٹ)، عادل بیک(لائٹ ہیوی ویٹ)، انتون پنچوک (ہیوی ویٹ ) اور ایوان ڈیچوک (سپرہیوی ویٹ) میں فاتح رہے۔ بحرین کے محبوب علی حسن نے مینز میراتھن ریس جیت لی، انھوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے12 منٹ 38 سیکنڈز میں طے کیا، جاپانی ایتھلیٹ کوہائی میٹسومارا محض ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، جاپان کے ہی یوکی کواچی نے فاتح ایتھلیٹ سے محض4 سیکنڈ کی دوری سے کانسی کا تمغہ جیتا۔

چین کے گو جیانلی نے ماڈرن پیناتھلون میں سونے کا تمغہ جیت لیا، اس کے بعد انھوں نے ٹیم ایونٹ میں ساتھی ایتھلیٹس ہان جیاہاؤ ، سو ہائی ہانگ اور ژانگ لینبن کے رہنمائی کرتے ہوئے بھی ملک کیلیے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں