سعید اجمل کی کاؤنٹی کامیابیوں پر انگلیاں اٹھنے لگیں
امپائرز کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکشن کی رپورٹ کر دینی چاہیے تھی، ایسیکس کوچ
سعید اجمل کی کاؤنٹی کامیابیوں پر بھی انگلیاں اٹھنے لگیں، ایسیکس کے ہیڈ کوچ پال گریسن نے کہا ہے کہ اگر امپائر ذرا بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووسٹرشائر کیلیے کھیلنے والے اسپنر کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کردیتے تو ہماری ٹیم کی بہتر پوزیشن ہوجاتی۔
آئی سی سی نے گذشتہ ماہ دورئہ سری لنکا میں سعید کے بولنگ ایکشن کو مشکوک رپورٹ ہونے کے بعد پابندی عائدکردی ہے، اسپنر نے ووسٹرشائر کیلیے کاؤنٹی میں 63 وکٹیں حاصل کی تھیں،گریسن نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذرا بھی شک نہیں کہ اگر ووسٹرشائر کے پاس سعید اجمل نہ ہوتا تو ہم اس سال اوپر آ جاتے، حریف ٹیم سیزن کے نصف حصے تک مشکلات کا شکار تھی، اس وقت سعید پاکستان کے لیے کھیل رہے تھے، میں نہیں چاہتا کہ ایسا لگے کہ ہم تلخ ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ہمیں اس سال اوپر جانا چاہیے تھا، گریسن نے کہا کہ سعید اجمل کا ایکشن چکنگ کی وجہ مشکوک قرار دیا گیا جو غیرقانونی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر کئی امپائرز سے بات کی ، سب نے کہا کہ سعید چکنگ کرتے ہیں، البتہ یہ نہیں معلوم کہ ان کو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی حمایت حاصل بھی تھی یا نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ یہ کرنے کے لیے تیار تھے،کاش ہمارے انگلش امپائرزسیزن کے آغاز میں اس طرح کی بہادری کا مظاہرہ کرتے۔
یاد رہے کہ ووسٹرشائر نے ڈویژن2 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، ایسیکس ان سے 8 پوائنٹس پیچھے رہی تھی۔