افغان ٹیم منہ دیکھتی رہ گئی سری لنکا گولڈ میڈل لے اڑا

مینز کرکٹ میں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو زیر کرلیا


Sports Desk/AFP October 04, 2014
مینز کرکٹ میں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو زیر کرلیا۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: ایشین گیمز مینز کرکٹ میں افغان ٹیم منہ دیکھتی رہ گئی اور سری لنکا گولڈمیڈل لے اڑا، فاتح ٹیم نے 12 برس بعد ایونٹ میں پہلی پوزیشن پائی۔ برانز میڈل کے مقابلے میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 27 رنز سے زیر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف فائنل میں 134 کا ہدف پانے والی افغان ٹیم 65 پر ڈھیر ہوکر68 رنز کی ناکامی سے دوچار ہوئی،لیگ اسپنر جیوان مینڈس نے 13 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا جبکہ ایشورو یوڈانا اور چتورنگا ڈی سلوا نے 2،2 پلیئرز کو میدان بدر کیا، 17.4 اوورز میں حوصلہ ہارنے والے افغانستان کے8 بیٹسمین انفرادی اسکورکودہرے ہندسے تک پہنچانے میں بھی ناکام رہے، نجیت ترکئی17 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے والی سری لنکن سائیڈ نے19.3 اوورز میں133رنز جوڑے، کپتان لاہیرو تھریمانے37 گیندوں پر57 کی اننگزکھیلنے میں کامیاب رہے،اس عمدہ کاوش کی بدولت آئی لینڈرز نے ابتدائی10اوورز میں محض ایک وکٹ پر79رنز جوڑے،دنیش چندیمل نے33 رنز بنائے، ٹیم کی اختتامی 9 وکٹیں54 رنز کے دوران گریں، محمد نبی نے19 گیندوں پر18 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلبدین نائب نے 20رنز دے کر2 وکٹیں لیں، برانز میڈل کے مقابلے میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو27 رنزسے ہرا دیا، اسٹارآل راؤنڈر شکیب الحسن نے 37 گیندوں پر46 رنزبنانے کے علاوہ2 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر6 وکٹ پر 162رنز اسکور کیے، محمود اللہ 21 گیندوں پر 35رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی نژاد لیفٹ آرم اسپنر ندیم احمد نے3 وکٹیں لیں، ہانگ کانگ کی ٹیم جوابی اننگز میں 7 وکٹ پر135رنز بناسکی، مارک شیمپن نے38 رنز اسکور کیے، عرفات سنی نے 22 رنز کے عوض3وکٹوں کا سودا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں