پولیس کی غنڈہ گردی گاڑی دھونے کا معاوضہ مانگنے پر محنت کش کو کچل دیا گیا
گاڑی دھونے كا معاوضہ مانگنے پر ڈی ایس پی كے ڈرائیور نے محنت كش كو بےدردی سے كچل دیا جس سے اس كا جبڑا اور دانت ٹوٹ گئے۔
پولیس کی غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا اور گاڑی دھونے كا معاوضہ مانگنے پر ڈی ایس پی كے ڈرائیور نے محنت كش كو بےدردی سے كچل دیا جس سے اس كا جبڑا اور دانت ٹوٹ گئے۔
ایكسپریس نیوز كے مطابق شمالی چھاؤنی کے ڈی ایس پی ملک شكیل كے ڈرائیور محمد آصف نے مغل پورہ کے علاقے میں ایک کار واش والے سے ڈی ایس پی کی جیپ دھلوائی، گاڑی دھلوانے كے بعد جب وہ واپس جانے لگا تو محنت كش ظہیر فوجی نے معاوضہ مانگا تو آصف طیش میں آگیا اور تشدد کے بعد اس نے بے دردی سے ظہیر پر گاڑی چڑھا دی جس سے اس كا چہرہ شدید زخمی ہوگیا اور جبڑا اور دانت ٹوٹ گئے۔
مغل پورہ پولیس نے ڈرائیور آصف اور ڈی ایس پی کے گن مین كو گرفتار تو كر لیا تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس پر ظہیر کے اہل خانہ اور محلے والوں نے تھانے كا گھیراؤ كر كے احتجاجی مظاہرہ كیا۔