بھارتی فورسز کی چارواہ سیکٹر میں شدید فائرنگ اور گولہ باری چناب رینجرز کا بھرپور جواب

چارواہ سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا


ویب ڈیسک October 04, 2014
چناب رینجرز نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ سیکٹر میں شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر کے سرحدی دیہاتوں اقنور، دہمالہ اور تلسی پور میں بھارتی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس سے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم چناب رینجرز نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

واضح ہے کہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی بھارت کا معمول بن چکا ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا آج دوسرا دن ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں