2013 کے عام انتخابات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

الیکشن کمیشن مقناطیسی سیاہی مہیا کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک October 04, 2014
عام انتخابات کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخاباتکی شفافیت پر سوال اٹھائے تھے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: گزشتہ برس 11 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر نے لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں اللہ نوازکی وساطت سے دائر درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن مقناطیسی سیاہی مہیا کرنے میں ناکام رہا، مقناطیسی سیاہی نہ ہونے سے الیکشن کی شفافیت برقرار نہیں رہی۔ انتخابات کو مشکوک بنانے کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ریٹرننگ افسران نہیں۔ اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دے کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں