کراچی میں منی چینجرز کی دکان سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کرلی گئی
چوروں نے دکان کی دیوار کو 2 مختلف جگہوں سے توڑا اور اندا داخل ہوئے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس
حسن اسکوائر پر چوروں نے منی چینجرز کی دکان سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کرلی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حسن اسکوائر پر منی چینجرز کی دکان میں دو مختلف مقامات سے نامعلوم ملزمان دیوار توڑ کر داخل ہوئے اور ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چوری کر کے فرار ہوگئے جس میں ملکی اور غیر ملکی رقوم بھی شامل ہے جبکہ پولیس نے منی چینجرز کے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ ہے جس کے ذریعے ملزمان کا پتہ لگایا جائے گا جبکہ تفتیش کے لئے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیا جاچکا ہے اور خدشہ ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی ساتھیوں کی مدد سے دکان کی دیوار کو دو مختلف جگہوں سے توڑا اور اندر داخل ہوئے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔