کوئٹہ کی بکرا منڈی کے قریب دھماکے سے 7 افراد زخمی

دھماکا اس وقت ہوا جب ڈی ایس پی نعیم اچکزئی اپنی گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے، سی سی پی او کوئٹہ


ویب ڈیسک October 04, 2014
دہشتگردی کے واقعے میں 30 سے 40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ،سی سی پی او کوئٹہ فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسپینی روڈ پر قائم بکرا منڈی میں گاڑی میں موجود بارودی مواد کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے اسپینی روڈ پر قائم بکرا منڈی میں کھڑی ایک گاڑی میں اس وقت دھماکا ہوا جب ڈی ایس پی نعیم اچکزئی اپنی گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے ڈی ایس پی نعیم اچکزئی دہشتگردی کی اس واردات میں محفوظ رہے۔

سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی کے اس واقعے میں 30 سے 40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے تاہم گاڑی کے پرزے اور دیگر شواہد کو اکٹھا کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں