گلوبٹ نے اپنے نام پر بنائے جانے والے ’’ویڈیوگیمز‘‘ پر کمپنیوں سے معاوضہ طلب کرلیا

ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ میں ملوث گلو بٹ پرہیرو بننے کا بھوت سوارہوگیا اوراس کیلئے اس نے کمپنیوں سےرابطےکئے ہیں


ویب ڈیسک October 04, 2014
گلوبٹ نے اپنی شہرت سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں سے معاوضے کی طلبی کیلئے عدالت بھی جانے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار''گلو بٹ'' نے اپنے نام پر بنائے جانے والے ویڈیو گیمز پر ان کمپنیوں سے معاوضہ طلب کرلیا ہے جبکہ گلو بٹ نے اشتہارات میں آنے کے لیے مختلف کمپنیوں سے بھی رابطے شروع کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث کردار ''گلو بٹ'' پر ہیرو بننے کا بھوت سوار ہوگیا ہے جس کے لیے گلو بٹ کی جانب سے مختلف اشتہاری کمپنیوں اور میڈیا ہاؤسز سے بھی رابطے کیے گئے ہیں جبکہ گلو بٹ کو میڈیا پر آنے کے لیے اسپانسرز کی بھی تلاش ہے۔ ذرائع کے مطابق گلو بٹ نے اپنے نام پر بنائے جانے والے ویڈیو گیمز پر کمپنیوں سے معاوضہ بھی طلب کرلیا ہے جس کی وصولی کے لیے عدالت کا بھی سہارا لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گلو بٹ اپنی گرفتاری کے وقت بے روزگار تھا تاہم سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مشہوری کےبعد گلو بٹ سے مختلف اشتہاری کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے جبکہ گلو بٹ اپنے انٹرویو کے لیے بھی مختلف چینلز سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جن میں سے بعض چینلز گلو بٹ سے رابطے میں ہیں تاہم بہتر پیشکش کے بعد ہی انٹرویو کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران گلو بٹ نے پولیس کی موجودگی میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرکے عوام کی املاک کو نقصان پہنچایا اور اس کا یہ کارنامہ جب میڈیا نے دکھایا تو اس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا جس کے بعد مختلف کمپنیوں نے اس کے کردار کو لے کر گیمز بھی متعارف کرادیئے لیکن اب گلو بٹ نے رہائی کے بعد اپنی شہرت سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |